بھارتی لوک گلوکارہ شاردا سنہا کینسر سے جنگ کے بعد 72 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Indian Folk Singer Sharda Sinha Dies at 72 After Battle with Cancer

مشہور بھارتی لوک گلوکارہ شاردا سنہا کینسر سے پیدا ہونے والی طبی پیچیدگیوں کے باعث انتقال کر گئیں۔

72 سالہ گلوکارہ 25 اکتوبر سے اسپتال میں داخل تھیں۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ شاردا سنہا کا انتقال رات 9بج کر 20 منٹ پر ریفریکٹری شاک کی وجہ سے ہوا۔بالی ووڈ کی ممتاز شخصیات اور سیاسی رہنما ؤں نے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

آنجہانی بھارتی فوک گلوکارہ کے بیٹے نے والدہ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محبتیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی۔

اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا، ’’معروف لوک گلوکارہ شاردا سنہاجی کے انتقال سے مجھے گہرا دکھ ہوا ہے۔ ان کے میتھلی اور بھوجپوری لوک گیت پچھلی کئی دہائیوں سے مقبول ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sharda Sinha (@shardasinha_official)

وزیراعظم نے کہا کہ چھٹھ تہوار سے منسلک ان کے سریلی گانوں کی گونج ہمیشہ رہے گی۔ ان کا انتقال موسیقی کی دنیا کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری تعزیت ان کے اہل خانہ اور مداحوں کے ساتھ ہے۔ ۔

آنجہانی گلوکار کے بیٹے انشومن کے مطابق پی ایم مودی ان کی طبی حالت کی مسلسل نگرانی کر رہے تھے۔ ہندوستانی وزیر صحت جے پی نڈا نے کل رات اسپتال کا دورہ کیا تاکہ ان کی حالت کا جائزہ لیا جاسکے اور کسی بھی ممکنہ مدد کی پیشکش کی جاسکے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

Related Posts