سعودی ٹی 20 لیگ، بھارت کے ٹاپ کرکٹرز دستیاب نہیں ہونگے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کی امیر ترین ٹی 20 لیگ کیلئے موجودہ بھارتی ٹیم کے کرکٹرز دستیاب نہیں ہونگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) منتظمین کے ساتھ لیگ کرانے کے لیے رابطہ کیا تھا جس کیلئے خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔

سعودی حکام نے مبینہ طور پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹیم فرنچائز مینجمنٹ اور مالکان کے بورڈ ممبران سے کہا کہ وہ اپنے ٹورنامنٹ میں ٹیمیں خریدیں، کیونکہ آئی پی ایل فرنچائزرز کی جنوبی افریقہ، عرب امارات اور کئی ڈومیسٹک لیگز میں ٹیمیں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

شہروز کاشف دنیا کی 11 بلند ترین چوٹیاں سر کرنیوالے کم عمر کوہ پیما بن گئے

دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹرز حال ہی میں لیجنڈز لیگ میں نظر آئے تھے، جس کا ٹورنامنٹ قطر میں منعقد ہوا تھا جس میں سری سانتھ، ہربھجن سنگھ، گوتم گھمبیر، عرفان پٹھان یوسف پٹھان اور سریش رائنا کھیلتے ہوئے نظر آئے تھے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور بھارت کے درمیان کھیلوں کی سطح پر تعلقات مضبوط ہورہے ہیں جبکہ سعودی ےیل کمپنی آرامکو آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے اسپانسرز ہیں۔

Related Posts