بھارتی کرکٹر سرفراز خان کو 2 سال مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آخر کار اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 2 سال سے سرفراز خان ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اب ان کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کرنے پر کرکٹ شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سرفراز خان کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔رویندرا جڈیجا اور کے ایل راہول کی انجری کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 28 رنز سے شکست دیدی تھی، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرے میچ کا آغاز 2فروری سے ہوگا۔