بھارتی کرکٹر جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں انجری میں مبتلا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی کرکٹر جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں انجری میں مبتلا

پرتھ:بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک ساؤتھ افریقہ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔

جنوبی افریقا نے پرتھ میں کھیلے گئے سپر 12 کے مرحلے میں بھارت کو شکست دی جبکہ میچ کے دوران بھارتی وکٹ کیپر دنیش کارتک کو بیک انجری ہوگئی۔

جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے 15 ویں اوور میں دنیش کارتک کو کمر پکڑے دیکھا گیا جس کے کچھ دیر بعد بھارتی ٹیم کے ڈاکٹر انہیں گراؤنڈ سے باہر لے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوری طور پر دنیش کارتک کی انجری کی نوعیت کا پتا نہیں چل سکا ہے تاہم ان کے ساتھی کرکٹر بھونیشور کمار نے ان کی انجری کی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیں:ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو جیتنے کیلئے 180رنز کا ہدف دے دیا

بھونیشور کمار نے کہا کہ انہیں پتا ہے کہ کارتک کے ساتھ کچھ بیک ایشوز ہیں تاہم ڈاکٹرز کی رپورٹ کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 2نومبر کو بھارت اور بنگلادیش کے میچ میں دنیش کارتک کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

Related Posts