آسٹریلیا میں بھارتی کرکٹ ٹیم کا بلیک ٹاؤن اسٹیڈیم میں پریکٹس سے انکار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلیا، بھارتی کرکٹ ٹیم کا بلیک ٹاؤن اسٹیڈیم میں پریکٹس سے انکار
آسٹریلیا، بھارتی کرکٹ ٹیم کا بلیک ٹاؤن اسٹیڈیم میں پریکٹس سے انکار

سڈنی: بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا میں واقع بلیک ٹاؤن اسٹیڈیم میں پریکٹس سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ قیام کیلئے ہوٹل سے طویل فاصلہ قرار دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کپتان روہت شرما کی قیادت میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے بلیک ٹاؤن اسٹیڈیم میں پریکٹس سے انکار کردیا۔ بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کا کہنا ہے کہ ٹیم کا پریکٹس سیشن نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں:

ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

اے این آئی کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہےکہ ٹیم مینجمنٹ نے بھارتی ٹیم کو دی گئی سڈنی کے بلیک ٹاؤن انٹرنیشنل اسپورٹس پارک میں پریکٹس کی پیشکش کو مسترد کردیا۔ 

بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت جس ہوٹل میں قیام پذیر ہیں، وہاں سے بلیک ٹاؤن اسپورٹس پارک کا فاصلہ 42 کلومیٹر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پریکٹس کیلئے اس مقام کو ناقابلِ قبول قرار دیا گیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ٹی 20ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4وکٹوں سے شکست دیدی۔ بھارت نے 160 رنز کا ہدف اننگ کی آخری بال پر چھ وکٹس کے نقصان پر مکمل کیا۔

قبل ازیں موسمیاتی پیشگوئیوں کے مدِ نظر پاک بھارت میچ بارش کی نذر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا، تاہم میلبرن کا موسم بہتر ہو گیا۔ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں 1 لاکھ سے زائد تماشائیوں نے میچ دیکھا۔

Related Posts