بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے کی ضلعی عدالت کے رجسٹرار نے دوران سماعت خواتین وکلا کو زلفیں سنوارنے سے منع کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پونے کی ضلعی عدالت کے رجسٹرار نے 20 اکتوبر کو نوٹس چسپاں کیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ مسلسل نوٹس کیا گیا ہے عدالت میں دوران سماعت خواتین وکلا بال سنوارتی ہیں اور اس عمل سے عدالتی کام میں خلل پڑتا ہے لہٰذا اس عمل سے گریز کیا جائے۔
Wow now look ! Who is distracted by women advocates and why ! pic.twitter.com/XTT4iIcCbx
— Indira Jaising (@IJaising) October 23, 2022
عدالت کے رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹس کی تصویر بھارت کی سینیئر وکیل اندرا جے سنگھ نے ٹوئٹ کی جس کے بعد عدالتی نوٹس پر سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید کی گئی۔
Success at last, the notice had been withdrawn
Thank you everyone https://t.co/QfM9vgWMgv— Indira Jaising (@IJaising) October 24, 2022
ضلعی عدالت کے رجسٹرار نے تنقید کے بعد نوٹس واپس لے لیا ہے اور اندرا جے سنگھ نے بھی نوٹس واپسی پر سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ ادا کیا۔