وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بھارتی ہم منصب کا مصافحہ، دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے بھارتی ہم منصب جے شنکر کے مصافحہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ خارجہ سے بھارتی ہم منصب کا مصافحہ معمول کا رسمی عمل تھا۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایک میزبان نے ایک مہمان کا خیر مقدم کیا جیسے باقی وزرائے خارجہ کا کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی میزبانوں نے ابھی تک ہمیں کوئی شکایت کا موقع نہیں دیا، ابھی تک سب کچھ ٹھیک ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جولائی میں بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی گووا میں روسی وزیر خارجہ سے ملاقات

معلوم رہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کی جانب سے وزرائے خارجہ کونسل کے اعزاز میں دیے گئےعشائیہ کے موقع پر پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان مصافحہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری عشائیے میں سب سے آخر میں پہنچے، بلاول بھٹو کے پہنچنے پر جے شنکر نے اپنی نشست پر کھڑے ہو کر ان سے ہاتھ ملایا، دونوں وزرائے خارجہ نے مصافحے کے دوران خیر مقدمی کلمات کا تبادلہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری سے پہلے روسی وزیر خارجہ عشائیہ کی تقریب میں پہنچے، بلاول بھٹو اور روسی وزیر خارجہ باہمی ملاقات کے باعث عشائیہ میں تاخیر سے پہنچے۔

یہ بھی یاد رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت کے ساحلی شہر گوا میں ہیں۔

Related Posts