سرحدپر بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کیلئے چین، بھارت کے فوجی کمانڈروں کی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرحدپر بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کیلئے چین، بھارت کے فوجی کمانڈروں کی ملاقات
سرحدپر بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کیلئے چین، بھارت کے فوجی کمانڈروں کی ملاقات

بیجنگ:چین اور بھارت کے فوجی کمانڈروں کے مابین دونوں ممالک کی باہمی سرحدوں پر کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات ہوئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج کے ترجمان نے بتایاکہ یہ ملاقات مشرقی لداخ کے علاقے میں چین کے ساتھ سرحد پر ہوئی۔

ممکنہ طور پر طرفین کی جانب سے بیانات بھی جلد جاری کیے جائیں گے۔ پندرہ جولائی کو تاجکستان میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی تھی۔

جس میں فوجی سطح پر مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ پندرہ ماہ قبل چینی افواج کے ہاتھوں بیس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے دونوں ممالک نے سرحدوں پر بڑی تعداد میں فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق بیجنگ حکومت سرحدی تنازعہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے۔اُن کے مطابق ہم نہیں چاہتے سرحد پر کسی قسم کی کوئی خانہ جنگی کا ماحول بنے۔

مزید پڑھیں: یو اے ای نے پاکستان سمیت ایشیائی ممالک پر سفری پابندی میں پھر توسیع کردی

Related Posts