سیمی فائنل سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما انجری کا شکار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیمی فائنل سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما انجری کا شکار
سیمی فائنل سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما انجری کا شکار

سڈنی: ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے قبل بھارتی کرکٹ شائقین کے لئے بری خبر سامنے آگئی، کپتان روہت شرما بازو پر گیند لگنے کے باعث معمولی زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق نیٹ پریکٹس کے دوران گیند بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے بازو پرلگی جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر طبی امداد کا اشارہ کردیا۔

روہت شرما نے طبی امداد کے بعد نیٹ پر صرف ایک گیند کا سامنا کیا اور بیٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔جس کے بعد ان کے ساتھی کھلاڑیوں کو بھی پریشان صورتحال میں دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:سابق اسپن بولر عبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

روہت شرما نے انجری کے خدشے کے پیش نظربیٹنگ چھوڑنے کے بعد مزید طبی امداد حاصل کی۔واضح رہے کہ بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کل بروز جمعرات کو انگلینڈ سے مدمقابل ہو گی،جبکہ پاکستان کل سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے مد مقابل ہوگا۔

Related Posts