یوگنڈا کے کسورو قصبے میں ایک 24 سالہ بھارتی تاجر کو پولیس کانسٹیبل نے مبینہ طور پر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ مرنے والے کی شناخت کنتاج پٹیل کے طور پر ہوئی ہے۔
ڈیلی مانیٹر اخبار کے مطابق فیلڈ فورس یونٹ (ایف ایف یو) کے 21 سالہ پولیس کانسٹیبل پر قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے، جب اسے 27 اکتوبر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا،جب وہ مرکزی سڑک پر قتل کے مقام سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
ملزم پولیس اہلکار دیگر افراد کے ساتھ، جن کا ابھی تک سراغ نہیں لگایا جا سکا، ہارڈ ویئر کا کاروبار کرنے والی ایک ہندوستانی کی دکان میں داخل ہوا اور جمعرات کی دوپہر 2 بجے کے قریب ہندوستانی تاجر کو سینے میں گولی مار کر ہلاک کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے، قتل کے اصل مقاصد معلوم کرنے کے لیے، اسے فی الحال کسورو پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کے لیے لے جایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران نے خلیج میں ایندھن اسمگل کرنے والا غیر ملکی جہازقبضے میں لیا
پولیس کے مطابق گولی مارنے کے بعد، اس نے (پولیس اہلکار) نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن اسے لوگوں نے پکڑ کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب مبینہ طور پر کینیا میں دو ہندوستانیوں کو اغوا کرنے کے چند ماہ بعد ہلاک کر دیا گیا تھا۔