قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی،کشمیری نوجوان شہیدہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی،کشمیری نوجوان شہیدہوگیا
قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی،کشمیری نوجوان شہیدہوگیا

سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے روایتی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع بارہ مولا کے ایک گاؤں میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔

بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا، خواتین سے بدتمیزی کی گئی، بزرگوں اور بچوں کو ہراساں کیا گیا۔نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے ایک نوجوان کو گولیاں مارکر شہید کردیا۔

قابض بھارتی فوج نے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے لاش کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔لواحقین لاش کے حصول میں در بدر۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے شہید ہونے والے نوجوان کو عسکریت پسند ثابت کرنے کے لیے ماورائے عدالت قتل کو مقابلہ بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی جسے علاقہ مکینوں اور اہل خانہ نے حقائق سامنے لاکر ناکام بنادیا۔

Related Posts