راولپنڈی:قابض انڈین فوج کشمیری مسلم آبادیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہوے آزاد جموں کشمیر کی آبادیوں پر مسلسل گولہ باری جاری ہے۔
پاک فوج کی جانب سے قابض فوج کی چوکیوں کو ٹارگٹ کرکے نشانہ بنانے کی وجہ سے قابض انڈین فوج مسلسل دباؤ اور جانی نقصان کا شکار ہے۔
قابض انڈین فوج کی نئی چال، آزاد کشمیر کی آبادیوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ مقبوضہ ضلع کپواڑہ کے سرحدی آبادیوں پر بھی گولے برسانا شروع کردیے، جس کے نتیجے میں ایک کشمیری خاتون بچے سمیت تین افراد شہید ہوگئے۔
ہندوستانی فوج اب معصوم نہتے بے بس لاچار مقبوضہ کشمیر کی عوام کو ڈھال کے طور پر استعمال کر نے سے آگے بڑھ کر اس آڑ میں کشمیری عوام کا قتل عام کرنے کا ارداہ رکھتی ہے تاکہ پاکستان مخالف پرپیگنڈا کیا جاسکے۔