بھارتی فوج کی کشمیر میں 9 محرم کے جلوس پر فائرنگ، 4نوجوان شہید، متعدد شرکاء زخمی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرینگر :کشمیر پر قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ تھم نہ سکا، مذہبی فرائض کی ادائیگی کے دوران بھی بھارتی فوج نے بربریت کی روش ترک نہ کی۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے سرینگر میں 9 محرم الحرام کے جلوس پر فائرنگ کردی، 4 نوجوان شہید اور متعدد شرکاء زخمی ہونے کے باوجود جلوس منزل مقصود پر پہنچ گیا۔

میڈیا ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سری نگر میں 9ویں محرم کا جلوس اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھا کہ قابض بھارتی فوجیوں نے جلوس کے شرکاء کو روکنے کیلئے فائرنگ کردی۔

گولیاں اور چھرے لگنے اور بھارتی فورسز کے لاٹھی چارج کی وجہ سے متعدد زائرین زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم 4 نوجوان شہید ہوگئے جبکہ بھارتی فورسز کی جانب سے شیلنگ کے باوجود جلوس اپنی منزل مقصود پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

جلوس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نے پرامن جلوس پر شیلنگ کرکے یزید کی یاد تازہ کردی ہیں لیکن امام حسین کے پیروکار کسی صورت عزاء داری سے دستبردار نہیں ہونگے۔

مزید پڑھیں:وقت کے کسی باطل کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے ،آصف علی زرداری

واضح رہے کہ سانحہ کربلا کی یاد میں دنیا بھر میں اہل تشیع افراد 9 اور دس محرم کو جلوس اور مجالس کا اہتمام کرتے ہیں ۔

Related Posts