بھارتی فوج نے فروری میں مزید 5 نہتے کشمیری شہید کر دیے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں گزشتہ ماہ فروری میں 5 کشمیریوں کو شہید کیا۔ کے ایم ایس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق شہید ہونے والوں میں سے دو نوجوانوں کو دوران حراست شہید کیا گیا۔

اس دوران بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی 193 کارروائیوں میں پرامن مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کر کے 115 نوجوانوں کو گرفتار اور کم از کم 7 افرادکو زخمی کیا گیا۔ بھارتی پولیس نے ضلع کٹھوعہ کی نگری پولیس چوکی پر ایک گرفتار شہری سونو کمار کو بھی تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ایک مکان اور ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں:

دنیا میں سب سے سستی روٹی عرب دنیا، سب سے مہنگی امریکا میں

اس کے علاوہ چار ہزار سے زائد حریت رہنما، کارکن، نوجوان، طلباء اور انسانی حقوق کے کارکن بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی مختلف جیلوں میں مسلسل نظربند ہیں جن میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، شاہد الاسلام، فاروق احمد ڈار، سید شاہد یوسف، سید شکیل یوسف، مشتاق الاسلام، شریف سرتاج، مولوی بشیر احمد عرفانی، بلال احمد صدیقی، محمد یوسف فلاحی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، محمد حیات بٹ، نور محمد فیاض، ڈاکٹر حمید فیاض، مولانا عبدالمجید ڈار، مولانا مشتاق ویری، عبدالرشید دائودی، ڈاکٹر غلام محمد بٹ، غلام قادر بٹ، محمد یوسف میر، رفیق احمد گنائی، غلام محمد بٹ، شکیل احمد ایتو، محمد شعبان ڈار، انجینئر رشید، انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز، محمد احسن انتو، صحافی آصف سلطان، صحافی فہد شاہ اور ایک درجن سے زائد کشمیری خواتین سیاسی کارکن شامل ہیں۔

ان لوگوں کو من گھڑت الزامات پر انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کے شہری حقوق پامال کئے جا رہے ہیں۔

Related Posts