مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 1 نوجوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 1 نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جہاں قابض فوج نے 1 کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے سری نگر میں نواگام کے علاقے واگوڑہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوان کو شہید کیا جبکہ گزشتہ شب آخری اطلاعات آنے تک بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری تھا۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور بھارت نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں مسلسل جبر و تشدد اور بربریت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ظلم و تشدد کی خبروں سے ہم یہ یقین کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ عالمی برادری حفاظت کیلئے اپنی مرضی کے مظلوموں کا انتخاب کرتی ہے۔

مشعال حسین ملک نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین پر روزانہ کے حساب سے جاری ظلم و تشدد عالمی برادری کو نظر نہیں آتا۔ عالمی برادری کے انسانی حقوق کے اصول کشمیر و فلسطین کیلئے کارآمد نہیں ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اسرائیلی فورسز نے مظلوم فلسطینیوں پر شیلنگ اور مبینہ فضائی حملے کیے جبکہ متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

 اسرائیلی فورسز نے مظلوم فلسطینیوں پر بمباری اور فضائی حملے کرنے کے ساتھ ساتھ مظاہرہ کرنے والے متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

قبل ازیں اسرائیلی قوم پرستوں نے اسرائیلی فورسز کی زیرِ نگرانی فلسطینیوں کے خلاف ریلی نکالی اور متعصبانہ نعرے بازی کی، جس کے خلاف فلسطینیوں نے مظاہرے کیے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فورسز کی مظلوم فلسطینیوں پر شیلنگ، متعدد نوجوان گرفتار

Related Posts