مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کو تعمیراتی اختیارات مل گئے، صدر آزاد کشمیر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

13 جولائی 1931 جموں کشمیر کی تحریک آزادی کا نقطہ آغاز ہے،سردار مسعود خان
13 جولائی 1931 جموں کشمیر کی تحریک آزادی کا نقطہ آغاز ہے،سردار مسعود خان

مظفرآباد:بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بدلنے کے لیے ایک اور قدم اُٹھاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں تعینات قابض فوج کو ریاست کے مختلف علاقوں میں تعمیراتی منصوبے شروع کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔

گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کی نام نہاد ایڈمنسٹریٹو کونسل نے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مر مو کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس میں کنٹرول آف بلڈنگ آپریشن ایکٹ 1988 اور جموں و کشمیر ڈویلپمنٹ ایکٹ 1970 میں ترمیم کرتے ہوئے فوج کو مخصوص ”اسٹریٹیجک ایریاز“ میں تعمیراتی سر گرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔

بھارتی حکومت کے اس تازہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارتی حکومت کا یہ اقدام اُس منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت غیر کشمیری بھارتی شہریوں کے لیے کشمیریوں کی زمین پر قبضہ کر کے نئی آبادیاں تعمیر کرنا اور پوری مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کو فوجی اسٹیبلشمنٹ میں تبدیل کرنا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اِن قوانین کے نفاذ کا مقصد بالکل واضح ہے کہ بھارتی حکومت چاہتی ہے کہ فوجی چھاونیوں اور نام نہاد اسٹرٹیجک ایریاز میں عوام کی نظروں سے اُوجھل بستیوں کو تعمیر کر کے وہاں بھارتی شہریوں کو لا کر آباد کیا جائے اور اِنہیں نئے ڈومیسائل قوانین کے تحت کشمیر کی شہریت دے کر مقبوضہ ریاست میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کو نئے تعمیراتی اختیارات ملنے کے بعد نہ صرف کشمیر کے جنگلات کی کٹائی کا عمل تیز تر ہو جائے گا بلکہ جنگلات کے رقبہ جات بھی سکڑنا شروع ہو جائیں گے۔ جس کے نہایت منفی ماحولیاتی اثرات مرتب ہوں گے۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ نئے قانون کے تحت بھارتی فوج کسی بھی علاقے کو اسٹرٹیجک ایریا قرار دے کر اُس پر قابض ہو سکتی ہے خواہ اسے کشمیریوں کی زرعی زمین پر قبضہ کرنا پڑے یا اُنہیں اپنے گھروں سے بے دخل ہونا پڑے۔

صدر سردار مسعود خان نے بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی تین خواتین رہنماؤں، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، اور فہمیدہ صوفی کو دھلی کے تہاڑ جیل کے سزا یافتہ قیدیوں کے لیے مخصوص وارڈ میں منتقل کرنے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی حکومت کے فسطائی ہتھکنڈوں کے خلاف آواز بلند کریں۔

Related Posts