راولپنڈی: ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگزیزیوں کا سلسلہ تاحال جاری، چری کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور اقوام متحدہ کے آبزرور کی گاڑی کو نشانہ بنایا، تاہم خوش قسمتی سے اس میں سوار غیر ملکی مبصرین بال بال بچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے چری کوٹ سیکٹر میں اقوام متحدہ کی گاڑی کو اپنی بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے کی جانب سے ٹویٹ کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی گاڑی میں دو ملٹری آبزرورز موجود تھے، جو سیز فائر کی خلاف ورزی کے شکار افراد سے ملاقات کرنے پولاس گاؤں کی جانب رواں دواں تھے، اس دوران ان کی گاڑی پر شدید فائرنگ کی گئی۔
Indian Army resorted to unprovoked fire in Chirikot Sector of #LOC. Indian troops deliberately targeted a United Nations vehicle with 2 Military Observers on board, enroute to interact with CFV victims in Polas Village in Chirikot Sector. It must be noted that the UN (1/4) pic.twitter.com/9MB0uLpq6d
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 18, 2020