ممبئی:کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر کئی ممالک میں اس وقت لاک ڈاؤن کی صورتحال کا سامنا ہے، ایسے وقت میں لوگ ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لیے بھی کافی سرگرم ہیں اور بھارتی اداکارہ جیا بھٹاچاریا بھی ان لوگوں میں سے ایک ہیں جو کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد میں آگے آگے ہیں۔
جیا بھٹاچاریا نے لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ایسا فیصلہ لیا جس سے ان کے مداح حیران رہ گئے۔اداکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیوز کی سیریز جاری کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ لوگوں کی مدد کے لیے اور ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کرنے کے لیے گھر سے باہر جانا پڑتا ہے،ہر بار گھر واپس آنے کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے وہ نہانا اور اپنے بالوں کی اچھی طرح صفائی کرنی پڑتی ہے۔
جیا بھٹاچاریا نے بتایا کہ بالوں کی صفائی میں ان کا کافی قیمتی وقت ضائع ہوجاتاہے، جس کے باعث انہوں نے اپنا سر منڈوانے کا فیصلہ کرلیا۔ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ میرے لیے اپنے بالوں کا خیال رکھنا بہت زیادہ مشکل ہوگیا تھا جس کے باعث میں نے یہ فیصلہ کیا اور سوچا کہ میں لاک ڈاؤن کے دوران کس حد تک آگے بڑھ سکتی ہوں اور اسی تناظر میں یہ فیصلہ کیا۔
جیا بھٹاچاریا کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنے بالوں کی وجہ سے بہت زیادہ پسینہ آتا ہے، مجھے اپنے ڈرائیور اور دیگر افراد کو کھانا دینے گھر سے باہر جانا پڑتا، میں ہر وقت اے سی میں نہیں بیٹھ سکتی اور صرف اپنی خوبصورتی کا خیال رکھنے کے لیے میں یہ سارے کام بھی نہیں چھوڑ سکتی، اس لیے میں وگ کا سہارا لوں گی۔