بھارتی اداکار ٹائیگر شروف کو خدمت گزار بیوی کی تلاش

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکار ٹائیگر شروف کو خدمت گزار بیوی کی تلاش
بھارتی اداکار ٹائیگر شروف کو خدمت گزار بیوی کی تلاش

بالی ووڈ شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ٹائیگر شروف کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسی لڑکی سے شادی کریں گے جو کہ ان کی خدمت کرے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے سینیئر اداکار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف، ماضی کے ایک بیان کی وجہ سے خبروں کی زد میں ہیں اور انھیں سوشل میڈیا پر خواتین کی بڑی تعداد کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

ٹائیگر شروف نے 2015 میں بھارتی میڈیا کے انٹرویو کے دوران پوچھے گئے سوال آپ اپنی ہونے والی اہلیہ میں کن خصوصیات کو دیکھنا پسند کریں گے کہ جواب میں کہا تھا کہ میں ایسی لڑکی سے شادی کروں گا جس کا تعلق گاؤں سے ہوگا، میں چاہتا ہوں کہ جب بھی کام سے گھر پہنچوں تو وہ میری خدمت کرے تاکہ سارے دن کی تھکن دور ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں:فلک شبیر نے اہلیہ سارہ خان کے ہمراہ نیا گانا ‘سپنے’ ریلیز کردیا

ٹائیگر شروف کا کہنا تھا کہ مجھے اس قسم کی لڑکیاں پسند ہیں جو گھروں کے کام کاج میں ماہر ہوں اور اپنے گھر کو وقت دیں۔

خیال رہے کہ اس بیان کے بعد جب اداکار کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہوا تو انہوں نے فوری طور پر ٹوئٹر کے ذریعے اپنے بیان کی وضاحت دی اور معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں خواتین کی بہت عزت کرتا ہوں، میرے بیان کا وہ مطلب نہیں تھا جو لوگوں کو سمجھ آیا۔

یاد رہے کہ اداکار ٹائیگر شروف نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2014 میں فلم ہیرو پنتی سے کیا تھا جس میں ان کے مد مقابل اداکارہ کریتی سینن تھیں۔

Related Posts