ورلڈ کپ کا سیمی فائنل میچ آج ممبئی میں کھیلا جارہا ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور کیوی کپتان کین ولیمسن کے مابین ٹاس ہوا جو بھارت نے جیت لیا۔ روہت شرما نے ٹاس کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ کریں گے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آج بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی۔ آج بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما کے علاوہ شبمن گل شامل ہیں۔
ورلڈ کپ میں بد ترین کارکردگی، بابر اعظم پی سی بی میں طلب
بھارتی ٹیم میں ویرات کوہلی، شریاس آئر، وکٹ کیپر کے ایل راہول، سوریا کمار یادو، رویندر جدیجا، جسپریت بمرا، محمد شامی، کلدیپ یادو اور محمد سراج شامل ہیں جبکہ کیوی ٹیم میں اوپنرز ڈیوون کانوے اور رچن رویندرا شامل ہیں۔
کیوی ٹیم میں کپتان کین ولیمسن کے علاوہ ڈیرل مچل، مارک چیپمن، گلین فلپس، وکٹ کیپر ٹام لیتھم، مچل سینٹنر، لوکی فرگوسن، ٹم ساؤدھی اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔ ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین میچ کا آغاز 1 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔