عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے شرحِ آبادی کے اعدادوشمار کی بنیاد پر آج سے 80 سال بعد مختلف ممالک کی متوقع آبادی کی فہرست جاری کی ہے جس میں بھارت پہلے نمبر پر آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں ورلڈ انڈیکس نے سن 2100ء میں دُنیا کے گنجان آباد ترین ممالک کی فہرست جاری کی جس کے مطابق بھارت 1 اعشاریہ 09 ارب آبادی کے ساتھ پہلے، نائیجیریا 79 کروڑ 10 لاکھ آبادی کے ساتھ دوسرے جبکہ چین 73 کروڑ 20 لاکھ آبادی کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
ورلڈ انڈیکس کی فہرست کے مطابق امریکا 33 کروڑ 60 لاکھ افراد کے ساتھ چوتھے، پاکستان 24 کروڑ 80 لاکھ کی آبادی کے ساتھ پانچویں ، کانگو 24 کروڑ 60 لاکھ آبادی کے ساتھ چھٹے، انڈونیشیاء 22 کروڑ 90 لاکھ آبادی کے ساتھ 7ویں جبکہ ایتھوپیا 22 کروڑ 30 لاکھ آبادی کے ساتھ 8ویں نمبر پر ہے۔
فہرست میں سن 2100ء میں مصر کی آبادی 19 کروڑ 90 لاکھ جبکہ تنزانیہ کی 18 کروڑ 60 لاکھ بتائی گئی۔ دونوں ممالک بالترتیب 9ویں اور 10ویں نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ یہ اعدادوشمار مذکورہ ممالک میں آبادی میں اضافے کے رجحانات کو دیکھتے ہوئے مرتب کیے گئے ہیں۔
Most Populous Countries in 2100:
1.???????? India: 1.09b
2.???????? Nigeria: 791m
3.???????? China: 732m
4.???????? USA: 336m
5.???????? Pakistan: 248m
6.???????? DR Congo: 246m
7.???????? Indonesia: 229m
8.???????? Ethiopia: 223m
9.???????? Egypt: 199m
10.???????? Tanzania: 186m(The Lancet)
— World Index (@theworldindex) September 15, 2020
یہ بھی پڑھیں: دُنیا کی 40 فیصد آبادی ہاتھ نہیں دھوتی۔اقوامِ متحدہ