بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے غیر قانونی قبضے کو دوام بخشنا چاہتا ہے، شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے غیر قانونی قبضے کو دوام بخشنا چاہتا ہے، شاہ محمود قریشی
بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے غیر قانونی قبضے کو دوام بخشنا چاہتا ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بیرون ممالک میں 68سفرا اور 18قونصلر جنرل پاکستانی سفارتخانوں کی سربراہی کر رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان کی پرامن اور دوستانہ ہمسائیگی کی وجہ سے خطہ میں اچھے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں وزیر خارجہ نے بتایاکہ اس وقت بیرون ممالک میں 68سفرا اور 18قونصلر جنرل پاکستانی سفارتخانوں کی سربراہی کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ پاکستان کے جنوبی ایشیا ریاستوں سے دوطرفہ تعلقات ہیں،اور اس میں مزید بہتری لانے کے لیے کوشش کی جارہی ہے،وزیر اعظم عمران خان کی پرامن اور دوستانہ ہمسائیگی کی وجہ سے خطہ میں اچھے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب بھارت کی جانب سے لفاظی،مخاصمانہ اور حقیقت میں جارحانہ کارروائیوں کی وجہ سے امن و سیکورٹی کو لاحق خطرات سے متعلق عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ کو مسلسل احساس دلا رہا ہے۔

جس میں لائن آف کنٹرو ل میں فائر بندی کی شدید خلاف ورزی بھی شامل ہے،ماورائے قتل،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں،فوجی کریک ڈاؤن،ثالثی میں رکاوٹ،بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں اپنے غیر قانونی قبضہ کو دوام بخشنا چاہتا ہے۔

Related Posts