پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت نے دُنیا کے آلودہ ترین دارالحکومت رکھنے والے ممالک کی دوڑ میں دیگر تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر اپنا راج قائم کر لیا ہے۔ مودی حکومت کے آلودگی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کی قلعی کھل گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رینکنگ سے متعلق عالمی ادارے ورلڈ انڈیکس نے گزشتہ برس کے آلودہ ترین وفاقی دارالحکومتوں کی فہرست شائع کی جس میں بھارت اور بنگلہ دیش پہلی اور دوسری پوزیشن پر براجمان ہو گئے۔
نابالغ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی پر قادیانی رہنما کو سزا
دنیا کے آلودہ ترین دارالحکومتوں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہلے، ڈھاکہ دوسرے، چاڈ کا دارالحکومت دجا مینا تیسرے، تاجکستان کا دارالحکومت دوشنبے چوتھے جبکہ عمان کا دارالحکومت مسقط پانچویں نمبر پر ہے۔
Most Polluted Capital Cities 2021:
1.???????? Delhi
2.???????? Dhaka
3.???????? N'Djamena
4.???????? Dushanbe
5.???????? Muscat
6.???????? Kathmandu
7.???????? Manama
8.???????? Baghdad
9.???????? Bishkek
10.???????? Tashkent(IQAir AirVisual)
— World Index (@theworldindex) August 7, 2022
فہرست میں نیپال کا دارالحکومت کھٹمنڈو چھٹے، بحرینی دارالحکومت ماناما ساتویں، عراقی دارالحکومت بغداد آٹھویں، کرغزستان کا دارالحکومت بشکیک نویں جبکہ ازبکستان کا دارالحکومت تاشقند دسویں نمبر پر موجود ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ورلڈ انڈیکس نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ زبانیں رکھنے والے ممالک کی فہرست بھی شائع کی تھی جن میں 840 زبانوں کے ساتھ نیو گنی پہلے، 715 زبانوں کے ساتھ انڈونیشیا دوسرے جبکہ 527 زبانوں کے ساتھ نائیجیریا تیسرے نمبر پر آگیا۔
Top-10 Countries with the Most Languages:
1.????????Papua New Guinea: 840
2.????????Indonesia: 715
3.????????Nigeria: 527
4.????????India: 456
5.????????USA: 337
6.????????Australia: 317
7.????????China: 307
8.????????Mexico: 301
9.????????Cameroon: 277
10.????????Brazil: 238(Ethnologue, 2022)
— World Index (@theworldindex) August 6, 2022
بھارت نے 456 زبانوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر قبضہ جما لیا جبکہ امریکا 337زبانوں کے ساتھ پانچویں، آسٹریلیا 317 زبانوں کے ساتھ چھٹے، چین 307 زبانوں کے ساتھ ساتویں، میکسیکو 301 زبانوں کے ساتھ آٹھویں، کیمرون 277زبانوں کے ساتھ نویں جبکہ برازیل 238 زبانوں کے ساتھ دسویں نمبر پر رہا۔