قندھار کے بعد مزار شریف میں بھی بھارتی قونصل خانہ بند کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قندھار کے بعد مزار شریف میں بھی بھارتی قونصل خانہ بند کردیا گیا
قندھار کے بعد مزار شریف میں بھی بھارتی قونصل خانہ بند کردیا گیا

نئی دہلی /کابل:بھارت نے قندھار کے بعد افغان شہر مزار شریف سے بھی قونصل خانے کے عملے اور شہریوں کو واپسی کی ہدایت کردی،قونصل خانے کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

افغانستان کے صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں قائم بھارتی قونصل نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شہریوں کیلئے ہدایت جاری کی۔

ٹوئٹ میں شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ مزارشریف اور اردگرد تمام بھارتی شہری علاقہ چھوڑ دیں جبکہ آج شام دہلی کیلئے خصوصی پرواز مزار شریف سے روانہ ہوگی۔

قونصلیٹ نے خصوصی پرواز سے روانگی کیلئے بھارتی شہریوں سے نام اور پاسپورٹ نمبر واٹس ایپ کرنے کی اپیل کی اس کے علاوہ قونصلیٹ نے سفارتی اور سکیورٹی عملے کو بھی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جہاز عملے اور شہریوں کو لیکر مزار شریف سے براہ راست دہلی جائے گا اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قندھار کے بعد مزار شریف میں بھی قونصل خانہ خالی کرنے کے بعد عارضی طور پر بند کردیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل قندھار میں بھی بھارتی قونصل خانے کو بند کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: افغان طالبان کی پیش قدمی جاری ،گھمسان کی لڑائی کے بعد 7ویں صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کرلیا

Related Posts