بھارت مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بحال کرے، اقوام متحدہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بحال کرے، اقوام متحدہ
بھارت مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بحال کرے، اقوام متحدہ

نیو یارک: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہر نے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ، اطلاعات تک رسائی اور پرامن احتجاج پر سنگین پابندیاں جاری رکھنے پر بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اظہار رائے کی آزادی سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندےDavid Kaye نے یہ بیان جنیوا میں جاری اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 44 ویں اجلاس کے دوران کونسل میں اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے دیا۔

نریندر مودی کی زیرقیادت فسطائی حکومت نے 5 اگست 2019 کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو مکمل طور پر بھارت میں ضم کرکے علاقے کا فوجی محاصرہ کر لیا۔

اس دوران سیاسی رہنماؤں کو قید کردیاگیا، تیرہ ہزار کے لگ بھگ کشمیری نوجوانوں کو اغوا اور تشدد کا نشانہ بنایا،پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اور اجتماعی سزائیں دینے کے علاوہ لوگوں کو ماورائے عدالت قتل کیا۔

ڈیوڈ کائے نے ایک بار پھر بھارت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے محصور عوام کے لئے انٹرنیٹ بحال کرے۔انہوں نے صورتحال کا موقع پر جائزہ لینے کے لئے مقبوضہ کشمیر کے دورے کا اپنا مطالبہ بھی دہرایا۔

Related Posts