اقلیتیں محروم، بھارت کا ہم جنس پرست جوڑوں کو حقوق دینے کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: اقلیتوں کو حقوق دینے سے انکاری بھارتی نریندر مودی حکومت نے ہم جنس پرست جوڑوں کو حقوق دینے کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سالیسٹر جنرل آف انڈیا نے بدھ کے روز سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ نریندر مودی حکومت اس بات پر تحقیق کرنے کیلئے کمیٹی قائم کرنے پر راضی ہوچکی ہے کہ کیا ہم جنس جوڑوں کو کچھ حقوق دئیے جاسکتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:

امریکی مذہبی آزادی کمیشن کا بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ

بھارتی سپریم کورٹ کوآگہی دیتے ہوئے سالیسٹر جنرل آف انڈیا نے اقرار کیا کہ “شادی” کے نام پر ہم جنس پرست جوڑوں کے باہمی تعلقات کو قانونی طور پر تسلیم کرنے کا سوال تاحال کمیٹی کی تحقیقات میں شامل نہیں کیا گیا۔

سالیسٹر جنرل نے کہا کہ حکومت مثبت ارادہ رکھتی ہے۔ ہم نے جو فیصلہ کیا ہے وہ یہ ہے کہ اس کیلئے ایک سے زیادہ بھارتی وزارتوں کے مابین ہم آہنگی کی ضرورت پیش آئے گی۔ اس لیے کابینہ سیکریٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے ایک بار پھر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

امریکی کمیشن نے 3 روز قبل جو بائیڈن انتظامیہ سے مذہبی آزادی پر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت میں اقلیتوں سے سلوک خراب ہوتا جارہا ہے۔

 

Related Posts