باحجاب طالبات کو امتحان کی اجازت، بھارت میں 7اساتذہ کو معطل کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

باحجاب طالبات کو امتحان کی اجازت، بھارت میں 7اساتذہ کو معطل کردیا گیا
باحجاب طالبات کو امتحان کی اجازت، بھارت میں 7اساتذہ کو معطل کردیا گیا

کرناٹک میں باحجاب طالبات کو امتحان دینے کی اجازت دینے پر 7 اساتذہ کو اپنے عہدے سے معطلی کا سامنا ہے۔ مودی حکومت کی پالیسیوں سے مسلم دشمنی صاف جھلکنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں دسویں جماعت کی باحجاب طالبات کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دے دی گئی جس پر 2 سینٹر سپرنٹنڈنٹس سمیت 7 اساتذہ کو معطل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

طالبات پر تعلیم کی پابندی رہی تو دنیا افغانستان سے منہ موڑ لے گی، اقوام متحدہ

بھارت میں جاری حجاب تنازع ، مسلمانوں کے کاروبار پر بھی پابندی

قبل ازیں انتہا پسند ہندو وزیر داخلہ اراگا جانیندرا نے کہا کہ جو طالبات حجاب پہنتی ہیں، ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے امتحان دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ قبل ازیں عدالت نے بھی مسلم مخالف فیصلہ دیا تھا۔

مارچ کے آغاز میں کرناٹک ہائیکورٹ نے حجاب پہننے کو غیر ضروری عمل قرار دے دیا جس پر بھارتی سپریم کورٹ نے بھی باحجاب طالبات کی درخواست مسترد کردی اور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔ 

خیال رہے کہ کرناٹک میں ہونے والے حجاب تنازع کے بعد مسلمانوں پر پابندیاں دن بہ دن بڑھ رہی ہیں، حال ہی میں سالانہ فیسٹیول میں مسلمان دکانداروں کو اسٹالز لگانے سے روک کر ان کا معاشی قتل کیا جانے لگا۔

 بھارتی میڈیا کا گزشتہ ماہ کہنا تھا کہ ریاست میں مسلم طالبات کے حجاب پہن کر اسکول آنے پر پابندی کا معاملہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا تھا کہ کرناٹک کے ساحلی علاقے اڈوبی کے ہوسامورگودی ٹیمپل میں سالانہ فیسٹیول ہوا۔ اس میں لاکھوں افراد شریک ہوتے ہیں۔ 

Related Posts