نئی دہلی:بھارت میں آزادی کی آوازیں حقیقت کا روپ دھارنے لگیں، بھارتی پنجاب میں خالصتان کی تحریک مزید زور پکڑ گئی،جوشیلے پنجابیوں نے ضلع موگا میں سرکاری عمارت سے ترنگا اتار کر پھینک دیا اور ڈپٹی کمشنر آفس پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔
اس تمام صورتحال کے بعدکھلبلی مچ گئی اور انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں جبکہ بھارتی پنجاب میں یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کشمیریوں کا حق خودارادیت دبانے والے بھارت کاخوداپنا وجود خطرے میں پڑگیاہے۔
بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک زور پکڑنے لگی ہے۔ بھارتی پنجاب میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا،اس دوران امرتسر میں سکھوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، آزادی کا مطالبہ کرتے بینرز تھامے جوشیلے پنجابیوں نے خوب نعرے بازی کی۔
ضلع موگا میں سرکاری عمارت سے ترنگا اتار کر پھینک دیا گیا، ڈپٹی کمشنر آفس پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا گیا جس سے کھلبلی مچ گئی اور انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔