چیئرمین فشریزعبدالبر کی کاوشیں، بھارت نے 20 پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کردیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
India released 20 Pakistani fishermen

کراچی:چیئرمین عبدالبر کی کاوشیں رنگ لے آئیں،بھارت نے ظلم کی چکی میں پسنے والے کراچی کے 7ماہی گیروں سمیت 20پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا،چیئرمین عبدالبر کی رہائی پانے والے ماہی گیروں کے اہل خانہ کو مبارکباد،بھارتی قید میں موجود دیگر95ماہی گیروں کی رہائی تک کوششیں جا ری رکھیں گے۔

بھارتی قید سے رہائی پانے کی اطلاع ملتے ہی ماہی گیروں کے اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی عبدالبربھارت کی قید میں عرصہ دراز سے ظلم و جبر برداشت کرنے والے115ماہی گیروں کی رہائی کے لیے کوششیں کر رہے تھے۔

گزشتہ روز چیئرمین عبدالبر کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔اور بھارت نے 20پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا۔رہائی پانے والے ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔

رہائی پانے والے ماہی گیروں میں عبدالمجید،محمد یونس،سجاد حسین،محمد اسماعیل،نور الاافسرمحمد،عبدالکلیم،محمد سہیل،حاجی رحمت اللہ،نواز علی ملاح،اللہ بچائیو،حسین اپلانو،غلام مصطفی،پرویز،عبدالرحمن،غلام علی،خدا بخش،محمد یوسف،منظور بھریو،رانو بھریو اور اسلم بھریو کے نام شامل ہیں۔

رہائی پانے والے 7 ماہی گیرکراچی کے رہنے والے ہیں جبکہ 13ماہی گیر وں کا تعلق ٹھٹھہ،بدین اور سجاول کے ساحلی علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔بھارتی قید سے رہائی پانے والے ماہی گیروں کو لاہور میں 14روز کے لیے قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

بعدازاں ان ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے ذریعے لاہور سے کراچی پہنچایا جائے گا۔کراچی سے ان کے آبائی ساحلی علاقوں تک پہنچانے کے لیے فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی نے انتظام کر رکھا ہے۔اپنے پیاروں کی رہائی کی اطلاع پاتے ہی ماہی گیروں کے اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

بھارتی قید میں ظلم وستم کا نشانہ بننے والے پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی کے لیے کاوشیں کرنے پر چیئرمین عبدالبر کو سلام پیش کرتے ہیں۔رہائی پانے والے ماہی گیروں کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ چیئرمین عبدالبر بھارتی قید میں موجود 95 دیگر ماہی گیروں کی رہائی کے لیے بھی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر چیئرمین عبدالبر نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی مشکل وقت میں اپنے ماہی گیروں کو اکیلا نہیں چھوڑا۔میں ماہی گیروں کا چیئرمین ہوں اس لیے میری ذمہ داری ہے کہ میں بھارتی جیلوں میں قید اپنے ماہی گیروں کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوششیں کروں۔

بھارتی جیلوں میں دوران قید بھی ہم نے ان ماہی گیروں کے خاندانوں کو اکیلا نہیں چھوڑا۔اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ان کی ہر ممکن مالی مدد جاری رکھی ہے۔اور آئندہ بھی ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے۔انشائاللہ جلد بھارتی جیلوں میں قید دیگر ماہی گیروں کی رہائی کی خوشخبری بھی دیں گے۔

Related Posts