بھارت خطے میں جنگ کی آگ بھڑکانے سے باز رہے، شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت خطے میں جنگ کی آگ بھڑکانے سے باز رہے، شہباز شریف
بھارت خطے میں جنگ کی آگ بھڑکانے سے باز رہے، شہباز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے حاجی پیر اور سنکھ سیکٹرز میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمی ہونے والی خاتون شہری سے اظہار ہمدردی کیا۔

اس موقع پر میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں جنگ کی آگ بھڑکانے کی حماقت سے باز رہے، دوسری صورت اسے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی انتہاء پسند حکمرانوں کے سر پر جنگ کا بھوت سوار ہے، لیکن بھارت جنگ کی غلطی کرنے سے پہلے 27 فروری 2019 کو دئیے جانے والے پاکستانی جواب کو ذہن میں رکھے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کورونا وباء سے نمٹنے میں مصروف ہے لیکن بھارت انسان دشمنی کے رویے پر کاربند ہے،بھارتی حکمران انسانوں کی مدد کے مرحلے پر بھی تعصب کی آگ میں جل رہے ہیں،جس پر افسوس ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایل او سی پر رہنے والی عام آبادی کے جذبے اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور زخمی ہونے والی خاتون کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

مزید پڑھیں:بھارتی فوج کی ایل او سی پر دوبارہ بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کا بھرپور جواب

 

Related Posts