ممبئی: بھارت میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک، متعدد زخمی اور 6 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ممبئی میں مسلسل ہونے والی بارش نے تباہی مچادی ہے، مضافاتی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو گھر زمین بوس ہوگئے جس میں 30 سے زائد افراد دب گئے۔
ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ملبے سے 20 لاشیں نکالی ہیں، 5 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، اب بھی 6 سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہیں۔
ریسکیو ٹیم کے انچارج کے مطابق خراب موسم کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث ملبے تلے دبے افراد کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔
شہر کے مختلف مقامات پر شدید بارشوں کے باعث پانی جمع ہوگیا۔ بسوں اور لوکل ٹرین سروس معطل ،بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔
مزید پڑھیں: جرمنی اور بلجیئم میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتوں کی تعداد 170 ہو گئی