نئی دہلی: بھارت نے جی ڈی پی کی شرحِ نمو میں چین اور پاکستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے جاپان، کینیڈا اور امریکا پر بھی سبقت حاصل کر لی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعدادوشمار کی بنیاد پر جاری کردہ اپنے پیغام میں عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے آئندہ مالی سال 2023 کی شرحِ نمو کی پیشگوئیوں کے اعتبار سے دنیا کے چوٹی کے ممالک کی فہرست شائع کی۔
جرمن ایئرلائن کا پاکستان سے پروازوں کے دوبارہ آغاز کا فیصلہ
آئی ایم ایف اعدادوشمار کی بنیاد پر جاری کردہ ورلڈ انڈیکس کی فہرست میں آئندہ مالی سال 2023 کیلئے بھارت جی ڈی پی شرحِ نمو میں 6.1فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان، سعودی عرب اور چین سے آگے ہے جبکہ چین کی شرحِ نمو میں 4.4فیصد اضافہ متوقع ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب کے جی ڈی پی میں آئندہ برس 3.7 فیصد جبکہ پاکستان کی شرح میں 3.6فیصد اضافہ ہوگا۔ فہرست میں بھارت پہلے، چین دوسرے، سعودی عرب تیسرے جبکہ پاکستان چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
GDP growth forecast for 2023:
????????India: +6.1%
????????China: +4.4%
????????Saudi Arabia: +3.7%
????????Pakistan: +3.6%
????????Colombia: +2.2%
????????Japan: +1.6%
????????Canada: +1.5%
????????Mexico: +1.2%
????????US: +1.0%
????????Brazil: +1.0%
????????France: +0.7%
????????UK: +0.3%????????Italy: -0.2%
????????Germany: -0.3%
????????Russia: -2.3%(IMF)
— World Index (@theworldindex) October 19, 2022
فہرست میں شامل دیگر ممالک میں شرحِ نمو میں 2.2فیصد متوقع اضافے کے ساتھ کولمبیا پانچویں، 1.6فیصد کے ساتھ جاپان چھٹے، 1.5فیصد کے ساتھ کینیڈا ساتویں، 1.2فیصد کے ساتھ میکسیکو آٹھویں، 1فیصد کے ساتھ امریکا نویں جبکہ اتنی ہی شرح کے ساتھ برازیل دسویں نمبر پر موجود ہے۔