اسلام آباد: بھارت نے بیرونِ ملک سے ترسیلاتِ زر وصول کرنے والے ممالک میں چین اور پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے ورلڈ بینک کے اعدادوشمار کی بنیادپر اپنے پیغام میں بھارت، میکسیکو، چین، فلپائن، مصر اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ترسیلاتِ زر وصولی کے اعدادوشمار شائع کردئیے۔
بھارت نے جی ڈی پی کی شرحِ نمو میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا
ورلڈ انڈیکس کی جاری کردہ فہرست کے مطابق 2021 میں بھارت کو بیرونِ ممالک سے 89.4 ارب ڈالر ترسیلاتِ زر وصول ہوئیں جو دوسرے نمبر پر موجود میکسیکو کے 54.1 ارب، تیسرے نمبر پر چین کے 53 ارب اور چوتھے نمبر پر فلپائن کے 36.7 ارب سے زائد ہیں۔
ترسیلاتِ زر وصولی سے متعلق فہرست میں مصر 31.5ارب ڈالر کے ساتھ پانچویں، پاکستان 31.2 ارب کے ساتھ چھٹے، بنگلہ دیش 22.2ارب ڈالر کے ساتھ ساتویں، نائیجیریا 19.2 ارب کے ساتھ آٹھویں، یوکرین 18.2ارب کے ساتھ نویں جبکہ ویتنام 18.1ارب کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے۔
Top-10 Remittance-Receiving Countries in 2021:
1.????????India: $89.4b
2.????????Mexico: $54.1b
3.????????China: $53.0b
4.????????Philippines: $36.7b
5.????????Egypt: $31.5b
6.????????Pakistan: $31.2b
7.????????Bangladesh: $22.2b
8.????????Nigeria: $19.2b
9.????????Ukraine: $18.2b
10????????Vietnam: $18.1b(KNOWMAD via World Bank)
— World Index (@theworldindex) October 23, 2022
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت نے جی ڈی پی کی شرحِ نمو میں چین اور پاکستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے جاپان، کینیڈا اور امریکا پر بھی سبقت حاصل کر لی۔
ٹوئٹر پر3روز قبل آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعدادوشمار کی بنیاد پر جاری کردہ اپنے پیغام میں عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے آئندہ مالی سال 2023 کی شرحِ نمو کی پیشگوئیوں کے اعتبار سے دنیا کے چوٹی کے ممالک کی فہرست شائع کی۔