بھارت ، افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے، معید یوسف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت ، افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے، معید یوسف
بھارت ، افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے، معید یوسف

وزیراعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نےکہا ہے کہ لاہور دھماکے کے تانے بانے بھارت سے جڑے ہوئے ہیں، بھارت، افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال کررہا ہے۔

بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹرویو دیتے ہوئے مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا تھا کہ لاہور دھماکے میں ایسے شواہد ملے ہیں جن کے تانے بانے بھارت سے جاکر ملتے ہیں۔ بھارت کو پاکستان میں دہشتگردی کو روکنا ہوگا۔ خطے میں امن خراب کرنے کے لیے بھارت کی تخریب کاری کے واضح ثبوت موجود ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر یو این قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لئے بھارت کے تیار ہونے تک اس سے بات نہیں ہو سکتی۔ معید یوسف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ، جارحانہ اقدام واپس لینے تک بھارت سے بات چیت ممکن نہیں۔

معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھارت پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہر پاکستانی آخری وقت تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، یہ بھی واضح کردینا چاہتے ہیں لاہور دھماکے کے تانے بانے بھارت سے جڑتے ہیں، جس کے ثبوت دنیا سامنے رکھ دیے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کی حکومت آر ایس ایس اور فاشسٹ ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ پاکستان ہمیشہ امن کے لیےکوشاں رہاہے مگر بھارت کی ہندوتوا سوچ آڑے آرہی ہے۔

مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے قبول کیا کہ بھارت نے ایف اے ٹی ایف کو سیاسی عزائم کے لیے استعمال کیا۔

دوران انٹرویو معید یوسف نے اینکر سے سوال کیا کہ کیا وجہ ہے کہ بھارت میں نریندر مودی کو ہٹلر سے مطابقت دی جا رہی ہے؟ اس سوال کا بھارتی صحافی کرن تھاپر کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سی پی او نے تھانہ چونترہ کی حدود میں خاتون کو زخمی اور بچے کو قتل کا نوٹس لے لیا

Related Posts