بھارت مظلوم کشمیریوں کے گھر بم مار کر تباہ کر رہا ہے۔مشعال ملک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Search Results Web results Mashaal Malik message to the Nation on Independence day

اسلام آباد: جدوجہدِ آزادئ کشمیر کے رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ غاصب بھارت مظلوم کشمیریوں کے گھروں پر بم مار کر انہیں تباہ کر رہا ہے۔ گھروں پر بم نصب کرکے انہیں تباہ کردیا جاتا ہے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی درندے کورونا وائرس کی آڑ میں کشمیر کے مظلوم عوام کی نسل کشی کی طرف جا رہے ہیں۔ ہمارے گھروں کو بموں سے اڑایا جارہا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارت جتنا بھی ظلم و ستم کرلے، کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے۔ کشمیر کی مائیں شہادت اپنے دودھ میں گھول کر اپنے بچوں کو پلاتی ہیں جبکہ پلوامہ میں بھارت نے 3 کشمیریوں کو زخمی کردیا۔

کشمیری رہنما کی اہلیہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی آڑ میں مظلوم کشمیریوں کی جانیں لی جارہی ہیں۔ ایک بار پھر غاصب بھارت نے ہماری انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے جبکہ بھارتی افواج کے بیانات سے ان کے عزائم واضح ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے افسر کہتے ہیں کہ ہم کشمیری عوام پر کارپٹ بمباری کریں گے تاہم مظلوم کشمیری کسی غاصب کے آگے نہیں جھکیں گے۔ ہم اپنی آخری سانس تک جدوجہدِ آزادئ کشمیر کا دفاع کریں گے۔ 

Related Posts