بھارت نے اسی لاکھ آبادی کو کشمیر میں جکڑ ا ہوا ہے،شہریار آفریدی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت نے اسی لاکھ آبادی کو کشمیر میں جکڑ ا ہوا ہے،شہریار آفریدی
بھارت نے اسی لاکھ آبادی کو کشمیر میں جکڑ ا ہوا ہے،شہریار آفریدی

اسلام آباد:چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہاہے کہ پاکستان نہ اٹیمی طاقت اور نہ ہی کشمیر پر سودے بازی کرسکتا ہے،بھارت نے اسی لاکھ آبادی کو کشمیر میں جکڑ ا ہوا ہے،لداخ میں ہندوستان کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔

شہر یار آفریدی نے کہا کہ اللہ کہتا ہے جب میری مخلوق کو تنگ کروگے تو میں تمہیں انجانے خوف میں مبتلا کردوں گا،کورونا وائرس نظر نہیں آتا مگر اس نے دنیا کو خوف میں مبتلا کردیا ہے،دنیا پر ایسی آزمائش ہے جس کے بارے میں کسی کو کچھ سمجھ نہیں آرہا۔

انہوں نے کہا کہ شدید معاشی مسائل کے باوجود حکومت نے کوئی ٹیکس نہیں لگایا، احساس پروگرام کے ماڈل کے تحت یو این ایچ سی آر پاکستان میں ایک لاکھ بیس ہزار مہاجرین کی کفالت کی،تین جوہری طاقتیں اس خطے میں موجود ہیں۔

آج پوری دنیا میں پاکستان کشمیر کے معاملے پر دنیا کو آگاھی دے رہا ہے،پاکستان نہ ایٹمی طاقت اور نہ کشمیر پر سودے بازی کرسکتا ہے،بھارت نے اسی لاکھ آبادی کو کشمیر میں جکڑا ہوا ہے،لداخ میں ہندوستان کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔

Related Posts