جنوبی افریقہ کو شکست، بھارت نے انڈر 19 ویمن ورلڈکپ جیت لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو جیو

بھارت نے آئی سی سی انڈر 19 ویمن ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

آئی سی سی انڈر 19 ویمن ورلڈکپ کا فائنل کوالالمپور کا بایوماس اوول میں جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا۔

جس میں بھارت نے سنسنی خیز کے مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست دی اور دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع، کہاں کہاں سے دستیاب ہوں گے؟

جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں کیالا رینیکے کے 45 رنز کی مدد سے 125 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کیلیے 126 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی اوپنر کمالینی اور تریشا لیڈ نے 60 رنز کی شراکت داری کر کے ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی اور پھر نیکی پرشاد نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت نے مقررہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 18.4 اوورز میں حاصل کیا اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔

بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد جنوبی افریقا کی کھلاڑی اسٹیڈیم میں زار و قطار روتی رہیں جبکہ بھارتی کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا۔

Related Posts