اقوام متحدہ کے اہم ادارے میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شرمناک شکست کا سامنا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یونیسکو میں بھارت کے خلاف شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے پاکستان ممبر ایگزیکٹو بورڈ کا نائب سربراہ منتخب ہو گیا۔ پاکستان کو 2023 سے 2027 تک اقوام متحدہ تنظیم کے ایگزیکٹو بورڈ رکن کے طور پر دوبارہ منتخب کیا گیا۔

پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دے دی، بھارت نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن اس کے باوجود پاکستان یونیسکو کے ممبر ایگزیکٹو بورڈ وائس چیئرمین کے طور پر منتخب ہوا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کا گھریلو صارفین کے حق میں اہم فیصلہ

نومبر 2023 میں اقوام متحدہ کی سرپرستی میں گروپ الیکشن کا انعقاد ہوا، جس میں پاکستان کو دوبارہ منتخب کیا گیا۔ 15 نومبر 2023 کو ہونے والے الیکشن میں پاکستان نے سب سے زیادہ 154 ووٹ حاصل کیے۔

یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے لیے پاکستان کا دوبارہ انتخاب ملک کے لیے کئی ممکنہ فوائد کا حامل ہے۔ یونیسکو کا ایگزیکٹو بورڈ تنظیم کی پالیسیوں اور پروگراموں کی تشکیل میں اہم کردارادا کرتا ہے۔

پاکستان کا دوبارہ انتخاب اقوام متحدہ میں پاکستان کی حمایت اور تعمیری کردار کا بہترین ثبوت ہے۔ پاکستان تعلیم، ثقافت، سائنس، مواصلات کے مسائل پر عالمی سطح پر کردار ادا کرے گا۔

پاکستان یونیسکو کے مینڈیٹ کو مضبوط بنانے اور پالیسی سازی میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ کامیابی ملک کے لیے باعث فخر ہے کیونکہ یہ عالمی سطح پر ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

Related Posts