ممبئی: لداخ میں چینی فوج کے ہاتھوں بار بار ہزیمت پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارت پربھرپور تنقیدکی جارہی ہے۔
بھارتی فوج کی جانب سے متنازعہ خطہ اراضی لداخ میں پیش قدمی کی کوشش پر مئی کے اواخر میں بھارتی فوج کو شدید شرمندگی اٹھانا پڑی تھی۔
چینی فوجیوں نے سرحد پر بھارتی فوجیوں کے خیمے اکھاڑ پھینکے تھے اور جھڑپ میں درجنوں بھارتی فوجی زخمی ہوکر لداخ کی سرحد سے واپس گئے تھے۔
پیر کی شب بھارتی فوجیوں نے ایک بار پھر لداخ کی وادی گالوان کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کی جس پر چینی فوجیوں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ایک کرنل سمیت 20 کے قریب بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ واقعہ میں متعدد بھارتی فوجی لاپتہ بھی ہوئے تھے۔
چینی فوج کے ہاتھوں بار بار ہزیمت اٹھانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ صارفین نے بھارتی حکومت کی توسیعی پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بھارتی جنگی جنون کو خطے کیلئے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہمت اور حوصلے سے عاری بھارتی فوج چین یا پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتی اس لئے بھارت محض فلموں میں اپنی فوج کی برتری دکھا کر اپنی عوام کو خوش کردیتا ہے۔
مزید پڑھیں:لداخ میں سرحد پار کرنیکی کوشش پر چینی فوج نے کرنل سمیت 20 بھارتی فوجی ماردیئے
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بھارت جلد ایک فلم بناکر چین سے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لے گا اور سنی دیول، اکشے کمار، اجے دیوگن اور امیتابھ بچن ودیگر اداکار چین سے ایک ایک ظلم کا بدلہ لینگے۔
The Indian Army is a cowardly army on this planet. They can take revenge on you from bollywood. They are just like the dog that barks at first but when we hit him he started crying that we are just watching to see if you are scared or not. #IndiaChinaFaceOff#pakchina
— Khurram Chaudhary (@Khurram25559624) June 17, 2020
The cup of fantastic tea is back
India has decided to taste the tea of all its neighbors one by one.#LadakhBorder #Ladakh#LadakhTension #indiachinastandoff#IndiaWantsSurpriseAgain#worldwar3 #chinaindiaborder pic.twitter.com/38DW1mI2fO
— ZAHID RANA???? (@Zahid_Rana) June 17, 2020