لاہور: پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت کی آبی جارحیت کے باعث دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی جس کے باعث درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی آبی جارحیت کے باعث دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ قصور گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح 22 فٹ سے تجاوز کرچکی ہے۔
آج بادل کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
حکام کا کہنا ہے کہ اگلے 1 سے 2 روز میں دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے جبکہ دریائے چناب میں بھی سیلابی صورتحال ہے۔
بھارت نے 1 لاکھ 85 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا دریا میں چھوڑا جو لاہور کے علاقے شاہدرہ کی جانب بڑھ رہا ہے۔اس سے قبل راوی کنارے شکر گڑھ کے سرحدی علاقوں میں فصلوں کو نقصان پہنچا تھا۔
جھنگ کے درجنوں دیہات زیرِ آب آگئے جبکہ سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔ جھنگ کے مقام پر دریائے چناب میں سیلابی پانی کا بہاؤ تیز ہوچکا ہے۔ متاثرہ علاقوں سے 5000افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔
خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے ہر سال ہزاروں کیوسک پانی دریا میں چھوڑنے کے باعث پاکستان میں سیلابی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے جس کے باعث درجنوں دیہاتوں کا ڈوبنا معمول بنتا جارہا ہے۔