بھارت، دولہے کا چہرہ دیکھ کر دلہن کا شادی سے انکار،تقریب سے اٹھ کرچلی گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bride refuses to marry
Bride refuses to marry

نئی دہلی :بھارتی ریاست اتر پردیش میں دلہن نے پہلی بار دلہے کا چہرہ دیکھتے ہی شادی سے انکار کردیا اور تقریب سے اٹھ کرچلی گئی۔

یہ واقعہ کانپور میں سچندی کے علاقے میں پیش آیا جہاں بھارتی روایات کے تحت دولہا اور دلہن نے پہلی بار چہرے سے پردہ ہٹا کر ایک دوسرے کو دیکھنا تھا۔

شادی میں دونوں خاندانوں کے قریبی رشتہ دار اور دوست احباب شریک تھے اور خوب گہما گہمی تھی ، روایتی انداز میں دلہے نے دلہن کا گھونگھٹ اٹھایا جس کے بعد دلہن نے جیسے ہی دلہے کا سہرا ہٹایا تو وہ چونک گئی۔

دلہن نے کہا کہ دلہے کے چہرے کی رنگت سانولی ہے اور اس کی عمر بھی زیادہ ہے، خوبصورتی کے معیار پر پورا نہ اترنے پر دلہن نے شادی سے انکار کردیا۔

مزید پڑھیں :ثانیہ مرزا نے اپنے وزن کم کرنے کے عمل کو سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا

تنازع کھڑا ہوا تو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے فوری طور پر پولیس کو بلایا گیا، پولیس نے معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے دلہن سے اس کا موقف سنا ۔

دلہن نے کہا کہ وہ یہ شادی نہیں کرسکتی اور نہ ہی اس سے زبردستی کی جائے۔پولیس نے دونوں فیملیز کے بڑوں سے مذاکرات کیے اور انہیں دلہن کی مرضی سے آگاہ کیا۔

جس پر اہل خانہ نے دلہن کو سمجھانے کی کوشش کی مگر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔دلہن کے انکار پر شادی منسوخ کردی گئی اور تقریب پر آنے والے اخراجات دونوں خاندانوں نے باہمی رضامندی سے مشترکہ طور پر ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔

Related Posts