منی لانڈرنگ کی تحقیقات، بھارت میں چینی کمپنی ویوو کے 119اکاؤنٹ بلاک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منی لانڈرنگ کی تحقیقات، بھارت میں چینی کمپنی ویوو کے 119اکاؤنٹ بلاک
منی لانڈرنگ کی تحقیقات، بھارت میں چینی کمپنی ویوو کے 119اکاؤنٹ بلاک

نئی دہلی: بھارت کے تحقیقاتی ادارے (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ)  نے چینی موبائل کمپنی ویوو کے 119 اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے بلاک کردئیے ہیں جبکہ ملک بھر میں ویوو کے 48 دفاتر اور دیگر 23 اداروں پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ ویوو کے 119 اکاؤنٹس میں 4 اعشاریہ 65 ارب روپے موجود ہیں جو امریکی کرنسی کے حساب سے 5کروڑ 87لاکھ 60 ہزار ڈالرز بنتے ہیں۔کمپنی ٹیکس سے بچنے کیلئے رقم کی منی لانڈرنگ میں ملوث تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

بورس جانسن  مستعفیٰ، اگلا وزیراعظم کون؟ 

تاحال ویوو انتظامیہ نے منی لانڈرنگ اور اکاؤنٹس منجمد کرنے پر کسی ردِ عمل کا اظہار نہیں کیا۔ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ویوو کا کہنا تھا کہ بھارتی قوانین کی مکمل پاسداری کر رہے ہیں اور حکام کے ساتھ تعاون کیا جارہا ہے تاہم تحقیقاتی ادارے نے بیان کی تردید کردی ہے۔

ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کا کہنا ہے کہ چند چینی شہریوں اور ویوو کے کچھ ملازمین نے تحقیقات میں تعاون نہ کرتے ہوئے فرار کا راستہ اختیار کیا اور ڈیجیٹل ڈیوائسز بھی اتار کر چھپا دیں۔ ہم نے ویوو کے دفاتر سے تختوں کی صورت میں 2کلوگرام سونا اور نقد رقم برآمد کی۔

 چینی سفارت خانے نے کاروبار کیلئے سازگار ماحول فراہم نہ کرنے کی شکایت کی تاہم ای ڈی کا کہنا ہے کہ ویوو کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات پر تحقیقات رواں برس فروری کے دوران شروع کی گئی تھیں۔ شیاؤمی کے بعد ویوو تحقیقات کی زد میں آنے والی دوسری چینی کمپنی ہے۔

Related Posts