بھارت چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا: اقوامِ متحدہ سے جاری نئے ڈیٹا کے مطابق بھارت چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے زیادہ آبادی رکھنے والا پہلا ملک بن گیا ہے جس کی آبادی 1 ارب 42 کروڑ سے زائد ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ورلڈ پاپولیشن فنڈ نے ڈیٹا جاری کیا ہے جس کے مطابق بھارت کی آبادی 1 ارب 42 کروڑ 80 لاکھ نفوس سے زائد ہے۔ مقابلتاً چین کی آبادی 1 ارب 42 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سوڈان کی باہم متحارب فورسز میں 24 گھنٹے کیلئے جنگ بندی

اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ چین کی آبادی بھارت کے مقابلے میں 29 لاکھ نفوس کم ہے۔ بھارت نے چین کی جگہ دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہونے کا اعزاز پہلی بار حاصل کیا ہے جبکہ چین کی آبادی حیرت انگیز طور پر کم ہوئی۔ 

چین کی آبادی جنوری 2023 تک کے اعدادوشمار کے مطابق بڑھنے کی بجائے کم ہوئی تھی۔چینی محکمۂ شماریات کا 17 جنوری کو کہنا تھا کہ چین کی آبادی 1961ء کے بعد پہلی بار کم ہوئی ہے جبکہ بھارت نے تاحال 2021ء کی مردم شماری کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔ مردم شماری کورونا وائرس کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی تھی۔

چین کا ہمسایہ ملک بھارت 2000 علاقائی گروہوں اور 1600 زبانوں کے ساتھ اپنی ثقافت کے اعتبار سے بھی متنوع حیثیت کا حامل ہے۔ سب سے زیادہ گنجان آباد صوبہ اتر پردیش کو سمجھا جاتا ہے جبکہ سب سے گنجان آباد بھارتی شہر ممبئی کی آبادی 2 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔

Related Posts