ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دیدی، پاکستان کے چانسز مزید کم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں دلچسپ مقابلے بعد بھارت نے بنگلادیش کو 5 رنز سے ہرادیا۔

بنگلادیش کو جیت کے لیے آخری اوور میں 20 رنز درکار تھے لیکن وہ 14 رنز بنانے میں کامیاب نہ ہوسکی، یوں بھارت میچ 5 رنز سے جیت گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مایا علی عرب انٹرنیشنل فیسٹیول ایوارڈ کیلئے نامزد ہوگئیں

میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 185 رنز کا ہدف دیا تاہم بارش کے باعث بنگلا دیش کو 16 اوورز میں 151 رنز بنانے تھے۔

میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر بھارت نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 184 رنز بنائے۔

بھارت کے ویرات کوہلی 64 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کے ایل راہول 50 اور سوریاکمار یادیو نے 30 رنز بنائے۔

بنگلادیش کے حسن محمود نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دونوں ٹیموں نے پلیئنگ الیون میں ایک ایک تبدیلی کی ہے۔  بنگلا دیش نے سومیا سرکار کی جگہ شرف الاسلام اور بھارت نے دیپک ہودا کی جگہ اکسر پٹیل کو میچ کھلایا۔ گروپ 2 میں اس وقت بھارت دوسرے اور بنگلادیش تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے علاوہ پاکستان کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔ بنگلادیش کی ٹیم اگر بھارت کو شکست دیتی اور پاکستان اپنے بقیہ دونوں میچز جیت گیا تو قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی اُمیدیں زندہ رہیں گی، مگر اب بنگلا دیش کی شکست کے  بعد پاکستان کیلئے چانسز مزید کم ہوگئے ہیں۔

Related Posts