پاکستانی ویب سیریز ’سیوک دی کنفیشنز‘ نے نشر ہوتے ہی بھارت سمیت دنیا بھر میں کھلبلی مچادی، بھارت میں پاکستانی ویب سیریز چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ویب سیریز ’سیوک دی کنفیشنز‘ کو پاکستانی اسٹریمنگ سروس’ویڈلی ڈاٹ ٹی وی (vidly.tv)‘ پر نشر کیا گیا ہے۔
Now streaming #sevak pic.twitter.com/XvUrinqiLx
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) December 10, 2022
بھارتی حکومت کی جانب سے اس سیریز کو ملک میں نشر ہونے سے روکنے کے لیے پاکستانی اسٹریمنگ سروس’ویڈلی ڈاٹ ٹی وی (vidly.tv)‘ کو بھارت میں بلاک کردیا گیا ہے۔تاکہ لوگوں کی اس تک رسائی نہ ہو۔
اس حوالے سے بھارتی حکومت کا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ پاکستانی ویب سیریز میں انڈیا کی قومی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد دکھایا گیا ہے‘۔
بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ اس سریز کی کہانی سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ بھارت میں ہندو اکثریت کی جانب سے اقلیتوں پر ظلم کیا جاتا ہے۔
بھارتی حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیریز کی کہانی میں سمجھوتہ ایکسپریس اور بابری مسجد والے واقعہ کو بھی اس انداز سے پیش کیا گیا ہے کہ وہ سب کچھ ہندؤں نے کیا جوکہ بھارت کی قومی سلامتی کے خلاف ہے۔
واضح رہے کہ اس ویب سیریز کی ابھی تک 3 اقساط نشر کی جاچکی ہیں۔
پاکستانی ویب سیریز کی کاسٹ میں محسن عباس حیدر، ہاجرہ یامین، نیر اعجاز، عدنان جعفر اور عمارہ ملک سمیت دیگر نامور چہرے شامل ہے۔انجم شہزاد کی ہدایتکاری میں بننے والی اس سیریز ’سیوک دی کنفیشنز‘ کی کہانی کو سجی گل نے تحریر کیا ہے۔
مزید پڑھیں:محسن عباس کی ایکشن سے بھرپور ویب سیریز ’سیوک‘ کا ٹیزر جاری
اس ویب سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بھارت میں اقلیتوں پر انتہا پسند ہندو سربراہوں کی جانب سے ہونے والے ظلم و ستم کو بے نقاب کیا گیا ہے کہ کس طرح سے بھارت میں سکھوں، مسلمانوں اور عیسائیوں کا قتل عام ہوتا ہے۔