پاکستان او آئی سی پلیٹ فارم کا غلط استعمال کررہا ہے۔بھارت کا الزام

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنیوا: بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے پلیٹ فارم کا غلط استعمال کررہا ہے جبکہ عالمی فورم کو ہائی جیک کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کونسل کے 52ویں سیشن میں بحث کا جواب دیتے ہوئے بھارتی مشن کی فرسٹ سیکریٹری سیما پوجانی نے او آئی سی کے نمائندے کی جانب سے کشمیر کے حوالہ دینے پر اعتراض اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں:

انتہا پسندوں نے الیکشن جیتنے پر اپنے ہی ہندوؤں کے گھر جلا دئیے

بھارتی مشن فرسٹ سیکریٹری نے مودی حکومت کے بے بنیاد پراپیگنڈے کو فروغ دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ بھارت کا حصہ تھے اور رہیں گے۔ او آئی سی کو چاہئے کہ پاکستان کو “سرکاری دہشتگردی” سے روکے۔

پاکستان پر دہشت گردی کا بے بنیاد الزام عائد کرتے ہوئے سیما پوجانی نے کہا کہ او آئی سی کو چاہئے کہ پاکستان پر دباؤ ڈالے کہ وہ بھارتی علاقے پر اپنا قبضہ ختم کردے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ او آئی سی اعتبار سے محروم ہوچکی ہے۔

پاکستان کی شہرگ یا بھارت کا اٹوٹ انگ؟

ایک جانب بھارت یہ الزام عائد کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے علاقے پر پاکستان نے غیر قانونی قبضہ کیا اور جموں و کشمیر اس کا اٹوٹ انگ ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان اس خطے کو اپنی شہرگ قرار دیتا ہے۔

تشویشناک طور پر مظلوم کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں میں وعدہ کیے گئے حقِ خود ارادیت سے محروم رکھا جارہا ہے۔ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے آج بھی بھارت کے جمہوری ہونے کے دعووں کا منہ چڑاتے ہیں۔

Related Posts