لاہور:گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو پاکستان کا آگے بڑ ھنا ہضم نہیں رہا انکو صبر کر نا چاہیے حکومت اپنی آئینی مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں جانیوالی نہیں۔
گورنر پنجاب گور نر ہاؤس لاہور میں تحر یک انصاف کے مر کزی اراکین نو ریز شکور‘عمر ڈار‘سید عظمت شاہ کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے تاجروں کے وفد اور پیر سید ناظم حسین شاہ سمیت دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف سیاسی انتقام پر نہیں آئین وقانون کی حکمرانی‘ شفاف اور بلا تفر یق احتساب پر یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی حکومت نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایاہے اور انشاء اللہ ملک کو کر پشن سے بھی مکمل طور پر پاک کر یں گے،سیاسی مخالفین کو چاہیے وہ حکومت پر تنقید کی پالیساں چھوڑ کر عام انتخابات کا انتظار کر یں عام انتخابات میں عوام کے ووٹ سے فیصلہ ہو جائیگا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔
چوہدری محمدسرورنے کہا کہ پاکستانی عوام ملک میں جمہوریت کے تسلسل اور شفافیت کی حامی ہیں عوام اپوزیشن کی حکومت مخالف کسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے عوام نے تحر یک انصاف کو حکومت کیلئے 5 سال کا مینڈ یٹ دیا ہے حکومت اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر کے مضبوط بنا رہی ہے،اپوزیشن کو بھی پار لیمنٹ کے اندر باہر اپنا مثبت جمہوری کردار ادا کر نا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں معاشی استحکام کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے کاروباری آسانیوں کے عالمی انڈیکس میں پاکستانی پوزیشن 28 پوائنٹس بہتر ہوئی ہے انصاف ٹائیگر فورس جیسے شاندار منصوبے کی چین سے بھی تعریف ہو رہی ہے،الحمد اللہ آج ہر گزرتے دن کیساتھ دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہو رہا ہے اور دنیا پاکستان پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اور احساس پروگرام جیسے منصوبے تاریخی حکومتی اقدام ہیں۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ پاکستان ہرعالمی فورم پر کشمیرمیں بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کاسلسلہ جاری رکھے گا، آ رایس ایس کے غنڈے بھارت میں بے گناہ مسلمانوں کونشانہ بنا رہے ہیں اس بات میں کوئی شک نہیں کہ نر یندر مودی اور آر ایس ایس کا انسانیت دشمنی کا ایجنڈہ پوری دنیا میں بے نقاب ہو رہا ہے۔