اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا تھا، ہم نے استحکام کے راستے پر گامزن کردیا، گروتھ ہوتے ہی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ آپے سے باہر ہوگیا،معاشی بدحالی کے سبب مشکل فیصلے لینا پڑے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں انٹرنیشنل مارکیٹ میں اضافے کے باعث بڑھائیں۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے، تجارتی خسارہ 45 ارب ڈالر تک پہنچ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مالی سال22-2021 کی اقتصادی جائزہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ترقی کی شرح 5.97 فیصد ہے، برآمدات اور درآمدات بڑھی ہیں،
انہوں نے کہا کہ جب بھی شرح نمو بڑھتی ہے کھاتوں کے جاری خسارے میں پھنس جاتے ہیں، جاری کھاتوں کا خسارہ آپے سے باہر ہوگیا ہے، معیشت کی سمت کو سدھارنے کی ضرورت ہے،عالمی سطح پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔
بدقسمتی سے پاکستان کی کہانی وہی ہے جب بھی گروتھ ہوتی ہے تو کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ آپے سے باہر ہوگیا، قرضوں پر انحصارکی وجہ سے بیلنس آف پیمنٹ میں پھنس جاتے ہیں، تجارتی خسارہ 45 بلین ڈالر کا ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہمیں مشکل فیصلے لینے پڑے اور کامیاب ہوئے، ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا تھا اب ہم استحکام کے راستے کی طرف جارہے ہیں، مستحکم گروتھ دکھائیں گے، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے۔عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے پٹرول، ڈیزل دو مرتبہ مہنگا کرنا پڑا، عمران خان نے جانے سے پہلے پٹرول، ڈیزل کو سستا کر دیا تھا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان صرف ہمارے لیے نہیں ریاست پاکستان کے لیے بارودی سرنگیں بچھا کر گئے، عمران خان نے (ن) لیگ نہیں پاکستان کو نقصان پہنچایا، کورونا کے دوران پاکستان کو معاشی طور پر نقصان نہیں ہوا تھا، کورونا کے دوران دنیا بھر سے پاکستان کو مراعات ملیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ہمیں گندم بھی امپورٹ کرنا پڑ رہی ہے، 18-2017 میں ہم گندم ایکسپورٹ کر رہے تھے، گزشتہ حکومت کے فیصلوں سے پاکستان بہت پیچھے چلا گیا۔
ایکسپورٹ بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں، چین سے 4۔2 ارب ڈالر کچھ دنوں تک مل جائیں گے، پچھلی حکومت انتقام کے بجائے اگر ایل این جی بروقت لیتی تو شائد اتنی مہنگائی نہ ہوتی، سابقہ حکومت نے سی پیک کے ساتھ سوتیلی ماں جیساں سلوک کیا۔
انہوں نے کہا کہ اب تو شیخ رشید بھی کہہ چکے ہیں کہ خان صاحب نے بارودی سرنگیں بچھائی تھیں، خان صاحب نے کسی پارٹی کیلئے نہیں بلکہ ملکی معیشت کیلئے بارودی سرنگیں بچھائیں، ہم مشکل فیصلے لینے میں کامیاب ہوئے ہیں، استحکام کے بعد اب ہم معاشی گروتھ لے کر آئیں گے۔
مزید پڑھیں:معاشی ترقی کی شرح 5.97، مہنگائی 11.3 فیصد ریکارڈ: قومی اقتصادی سروے پیش