31اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی 1.31 فیصد بڑھ گئی، ادارہ شماریات

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: ملک میں ایک ہفتے کے دوران 31 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوااور تین اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں مزید 1.31 فیصد اضافے کے بعد مجموعی شرح 45.50 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 31 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، پیاز 51 روپے 52 پیسے، ٹماٹر 20 روپے 87 پیسے اور دال مونگ کی قیمت میں 17 روپے 21 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف نے پاکستان کے متعلق رپورٹ جاری کردی

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 118 روپے 63 پیسے، آلو 4 روپے 55 پیسے، انڈے فی درجن 8 روپے 39 پیسے مہنگے ہوئے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 18 روپے 33 پیسے اور مرغی کی قیمت میں فی کلو 8 روپے 91 پیسے اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش، روٹی، دودھ، دہی، چینی اور مٹن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، ماچس، چاول، جلانے کی لکڑی، کیلے اور لہسن بھی مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ ہفتے میں 3 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 17 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Posts