ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan experiences a 56% surge in foreign investment
(فوٹو؛ فائل)

ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سرمایہ کاری ایک اعشاریہ چھ ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کی مؤثر حکمت عملی کےہ وجہ سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایس آئی ایف سی کے سنگل ونڈو ماڈل، منصوبہ جاتی سرمایہ کاری اور بین الوزارتی روابط میں بہتری آئی ہے، رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں اہم کمپنیوں کے انضمام سے 148 ملین ڈالر کا حصول خوش آئند قرار دیا ہے۔

ایس آئی ایف سی نے بتایا کہ سعودی کمپنی آرامکو کی جی او پیٹرولیم میں 40 فیصد جبکہ مصری کمپنی ایم این ٹی ہیلن کا ایڈوانس پاکستان مائیکروفنانس بینک کے حصول کے باعث موثر غیر ملکی سرمایہ کاری کو تقویت ملی ہے۔

ایس آئی ایف سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خلیجی سرمایہ کاری سے پاکستان کے تجارتی روابط مزید مضبوط ہوئے ہیں جبکہ پاکستانی اسٹارٹ اپس عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

Related Posts